03 اگست ، 2012
صنعاء…یمن میں اطالوی سفارتخانہ کے سیکورٹی گارڈ کو گزشتہ روز رہا کر دیا گیا۔ سیکورٹی گارڈ الساندرو سپادوتو کو مشرقی صوبہ ماریب کے مقامی شخص نے اغواء کیا تھا جس کا مطالبہ تھا کہ حکومت اس کے خلاف قتل اور مجرم گروہ کا کارکن ہونے کے حوالے سے قائم مقدمات اور آمدو رفت پر لگائی گئی پابندیوں کا خاتمہ کر کے اسے ریلیف فراہم کرے ۔ اٹلی کے سفارتی حکام کا کہنا ہے مغوی نے اغواء کار کے قبضے میں موبائل کے ذریعے میسج کر کے اپنے خاندان اور سفارتی حکام کو مطلع کیا۔ یاد رہے کہ یمن میں قبائلی افراد کے ہاتھوں مغربی سفارتکاروں کا اغواء معمول ہے ، بعدازاں قبائل عوام ان سفارتکاروں کی رہائی کے بدلے حکام سے اپنے مطالبات منواتے ہیں۔