03 اگست ، 2012
لاس اینجلس …بہادری اور ہمت کا عمر سے کوئی تعلق نہیں، اس بات کا عملی مظاہرہ 65برس کی ایک امریکی خاتون نے پیش کیا جس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے لٹیروں کواُلٹے پاؤں بھاگنے پر مجبورکر دیا۔ یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اس وقت پیش آیا جب ایک جنرل اسٹور میں پانچ نقاب پوش لٹیرے ڈکیتی کی غرض سے گھس آئے اور وہاں موجودمتعدد افراد پر پستولیں تان لیں۔یہ دیکھنا تھا کہ وہاں موجود اسٹور کی پینسٹھ سالہ معمر مالکن نے کمال بہادری اور دیدہ دلیری دِکھاتے ہوئے نہتے لوگوں کو گن پوائنٹ پر لِئے ڈاکوؤں پر اپنی پستول سے فائرکر دیا ،جس پر بزدل ڈکیت دم دبا کر بھاگ نکلے ۔