03 اگست ، 2012
اسٹاک ہوم …سوئیڈن کے ایک ماہر آرٹسٹ نے انوکھی کاریگری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل لکڑی کی مدد سے منفرد شیل گیم مشین تیار کر لی ہے۔ اس مشین میں ایک ایسا انسانی مجسمہ نصب ہے جس کے سامنے تین بازو موجود ہیں ،جیسے جیسے مشین کے نیچے نصب ہینڈل کو گھمایا جاتا ہے تو یہ مجسمہ خود بخود شیل گیم کھیلنا شروع کر دیتا ہے۔ اپنی نوعیت کی اس انوکھی لکڑی کی میکینیکل ڈیوائس کو ایک مقامی ورک شاپ میں نمائش کیلئے پیش کر دیاہے۔