دلچسپ و عجیب
04 اگست ، 2012

چین میں انسانوں کی بجائے ربوٹس میں ڈانس کا مقابلہ

چین میں انسانوں کی بجائے ربوٹس میں ڈانس کا مقابلہ

بیجنگ…این جی ٹی…چین میں گذشتہ دنوں ڈانس کا انوکھا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں ایک دوسرے مد مقابل ڈانسرز انسان نہیں روبوٹس تھے۔اِس دلچسپ مقابلے میں چین سمیت روس،میکسیکو اور جنوبی کوریا کی29ٹیموں نے شرکت کی۔نو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم اس مقابلے میں روبوٹس کو سولو،گروپ،بیلے،فوک اور اسٹریٹ ڈانس سمیت دیگر ڈانس اسٹائلز میں اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کرنا تھا۔دنیا بھر کے ممالک سے آئی یونیورسٹیز کی ٹیمیں ماہر روبوٹس اس ڈانس مقابلے کے لیے آگے لائیں تاہم سولو ڈانس کے مقابلے میں جہاں میکسیکو کی ٹیم فاتح قرار پائی وہیں چین کی ہربن انجینئرنگ یونیورسٹی نے دیگر چار کیٹیگریز میں میدان مارلیا۔

مزید خبریں :