دلچسپ و عجیب
04 اگست ، 2012

اسکیٹرز کی اسکیٹ بورڈ کے ساتھ سیمنٹ کے کینوس پرپینٹنگ

اسکیٹرز کی اسکیٹ بورڈ کے ساتھ سیمنٹ کے کینوس پرپینٹنگ

سیکرا منٹو…امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ماہر اسکیٹرز نے ثابت کر دیا ہے کہ پینٹنگ کیلئے برش کا استعما ل ہی لازمی نہیں بلکہ پینٹنگ اس منفرد انداز سے بھی کی جاسکتی ہے۔اسکیٹرزکے ایک گروپ نے سوئمنگ پول کی شکل میں سیمنٹ سے بنے کینوس کی گہرائی میں اسکیٹ بورڈ پہن کر اسکیٹنگ کی جن کے نچلے حصے میں پینٹ کلرز سے بھرے اسپرے کینز کی مدد سے مصوری ہوتی چلی گئی ۔بچوں اور بڑوں نے مل کر اس پختہ کینوس پر اسکیٹنگ کرتے ہوئے خوب نا سمجھ میں آنے والی پینٹنگ بنائی اور محظوظ ہوئے۔

مزید خبریں :