دلچسپ و عجیب
04 اگست ، 2012

جنوبی کو ریا میں دنیا کے سب سے بڑے جمنا سٹ اور ڈا نس شوکاآغاز

جنوبی کو ریا میں دنیا کے سب سے بڑے جمنا سٹ اور ڈا نس شوکاآغاز

پیانگ ینگ…این جی ٹی…جنوبی کو ریا کے دارالحکومت پیانگ ینگ میں دنیا کے سب سے بڑے ڈانس اور جمنا سٹ شو کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ایک لا کھ پر فامر ز حصہ لے رہے ہیں۔سالانہ اریررنگ شو میں بڑ ی تعدادمیں موجو د پر فا رمز نے اپنی مہارت اور ہم آ ہنگی سے سب کو حیران کر دیا اورجب ہزار و ں ڈانسرزکے ہا تھ اور جسم ایک ساتھ حرکت کر تے تو یوں محسو س ہو تا جیسے انسان نہیں بلکہ مشینی رو بو ٹس حرکت کر رہے ہیں ۔گذشتہ روز باقاعدہ آغاز سے شروع ہونے والا یہ آخری اریررنگ ڈانس جشن9ستمبر تک جاری رہے گاجس میں ناصرف ایک لاکھ جمناسٹ اور ڈانسرز حصہ لے رہے ہیں بلکہ ہر پل بدلتے اسٹیج کے بیک ڈراپ کے لیے 20ہزار طلباء کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس شوکا انعقادہر سال جنو بی کو ریا کے رہنما ؤں کو خر اجِ تحسین پیش کر نے لیے کیا جا تا ہے۔

مزید خبریں :