04 اگست ، 2012
منیلا… فلپائن میں سمندری طوفان ”ساؤلا“ کے باعث بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے جبکہ حکام نے بارشوں کے باعث صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سمندری طوفان کے نتیجے میں شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے ابھی تک سیلاب کی زد میں ہیں جہاں سینکڑوں افراد اپنے گھروں میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ شہری دفاع کے حکام کے مطابق سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 تک پہنچ چکی ہے اور حکام نے خراب صورتحال کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ سیلاب کے نتیجے میں ابھی تک درجنوں افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد تک ضروری اشیاء پہنچائی جا رہی ہیں۔