04 اگست ، 2012
واشنگٹن …امریکی صدر باراک اوباما کو آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنے حریف ریپبلکن امیدوار مٹ رومن پر 10پوائنٹ کی برتری حاصل ہے ۔ پیو ریسرچ سنٹر فار دی پیپلز اینڈ پریس کی جانب سے حالیہ ملک گیر سروے کے دوران 51فیصد امریکی رائے دہندگان نے صدرباراک اوبامہ جبکہ 41فیصد شہریوں نے ریپبلکن امیدوار مٹ رومنی کی حمایت کر دی تاہم باراک اوباماکو کولو راڈو، فلوریڈا، نیواڈا ، آئیوا اور نیوہمپشائر میں صرف 4پوائنٹ کی برتری حاصل ہو گی۔ جہاں دونوں امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ ڈیمو کریٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ ری پبلکن امیدوار مٹ رومنی نے گزشتہ 10سالوں سے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے رومنی کو سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات 6نومبر کو ہونگے۔