دلچسپ و عجیب
04 اگست ، 2012

پیرس شہر کا دیوانہ،اپنے گھر کے عقبی گارڈن کو شہرکا روپ دے ڈالا

پیرس شہر کا دیوانہ،اپنے گھر کے عقبی گارڈن کو شہرکا روپ دے ڈالا

پیرس…دنیا بھر میں دیوانوں کی کوئی کمی نہیں جہاں کوئی آئس کریم کا دیوانہ ہوتا ہے تو کوئی پیزا کا،کوئی کرکٹ کا دیوانہ ہوتا ہے تو کوئی فٹ بال کا۔آج ہم آپکی ملاقات فرانس کے ایک ایسے ہی دیوانے سے کرواتے ہیں جو کرکٹ،فٹ بال یا پھر آئس کریم اور پیزا کا دیوانہ نہیں بلکہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتا ہے۔گیرارڈ برائن نامی اس شخص کی دیوانگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس نے اپنے گھر کے عقبی گارڈن میں پورا دیوہیکل پیرس شہر بسا رکھا ہے۔سوپ کینز سے لیکر فوڈ جارزاور دیگر ناکارہ اشیاء اور پرزہ جات کو استعمال میں لاتے ہوئے برائن نے 15سال کے عرصے میں اپنے عقبی گارڈن کو ہو بہو پیرس شہر کی شکل دے ڈالی ہے۔پیرس کے شاہکار ایفل ٹاور زسے لیکرچیمپس ایلسی،مانٹ مارٹراور دریائے Seineسمیت 40یادگاری عمارتوں سے سجا یہ گارڈن دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن چکا ہے جسے دیکھنے ہر سال تقریباًڈیڑھ لاکھ افراد فرانس کا رُخ کرتے ہیں۔

مزید خبریں :