04 اگست ، 2012
لاس اینجلس…آپ نے کبھی نوے بر س کے پول والٹردا دا میا ں دیکھے ہیں۔یقینا نہیں، توہم آپ کوملواتے ہیں ایک ایسے امریکی شخص سے جو دنیاکے معمر ترین پول والٹر ہیں۔ڈاکٹر ولیم بیل نامی دادا میاں نے نوے برس کی عمر میں سات فٹ دو انچ بلندی سے پول وا لٹنگ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم دیا ۔ یہ شاندارعالمی کارنامہ سر انجام دے کر ڈاکٹر بیل نے ثابت کردیا ہے کہ عمرمیں کیا رکھا ہے، بس انسان کی ہمت اور حوصلہ جوان ہونا چاہئے ۔ عمر رسیدگی کے باوجود پھرتی اور مہارت سے پول والٹنگ کرکے اس باہمت شخص نے ناصرف امریکا بھر میں قومی ہیرو کا درجہ حاصل کر لیا ہے بلکہ دنیا کے سب سے معمر پول والٹر کی حیثیت سے عالمی ریکارڈ بک میں بھی اپنا نام درج کروا لیا ہے۔