دلچسپ و عجیب
04 اگست ، 2012

نایاب گلابی ہیرا 78لاکھ ڈالرز میں نیلامی کیلئے پیش

 نایاب گلابی ہیرا 78لاکھ ڈالرز میں نیلامی کیلئے پیش

نیو آرلینز…امریکی ریاست نیوآرلینزمیں ایک اسٹیٹ جیولرکے تحت 12اعشاریہ27قیراط کا نایاب گلابی ہیرا نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا۔Majestic Pink نامی یہ کُشن کٹ والا گلابی ہیرا ہیروں کی بہترین اقسام میں شمار کیا جاتا ہے جسے18قیراط کے روز گولڈ اور پلاٹینئم کی انگوٹھی میں جڑا گیا ہے۔بیحد اہمیت کا حامل یہ ہیرا8اگست کو نیلام کیا جائیگا جسکے لیے ابتدائی بولی78لاکھ(7اعشاریہ8ملین)ڈالر مقرر کی گئی ہے جو بعدازاں23سے26اگست تکBaltimore Summer Antiquesشو میں نمائش کے لئے رکھا جائیگا۔

مزید خبریں :