04 اگست ، 2012
نیو یارک…سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدید ایجادات کے بعد اصلی اور نقلی میں فرق کر نا دشوار ہو گیا ہے اور اس کی تازہ مثال امریکی ماہرین کی تخلیق کردہ یہ مصنوعی جیلی فش ہے جسے چوہے کے خلیے سے تیار کیا گیاہے ۔ Medusoidنامی اس مصنوعی جیلی فش کو ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے چوہے کے دل کے زندہ خلیوں اور سلیکون (silicon)کو استعمال کرتے ہوئے ننھی سی شفاف جیلی فش بنا لی ہے جو پانی میں تیرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے ۔