04 اگست ، 2012
ہنوئی…ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی بیٹ مین سیریز کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جو اس فلمی کردار سے جڑی ہر چھوٹی بڑی بات میں بے حد دلچسپی رکھتے ہیں۔ویتنامی نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی دیوانے مداحوں میں ہوتا ہے جس نے بیٹ مین طرز کی پروٹوٹائپ موٹر سائیکل تیار کر لی ہے جو ناصرف ہوبہو فلم کے مناظر میں نظر آنے والی موٹر بائیک سے مشابہہ ہے بلکہ رفتار میں بھی اس سے کچھ کم نہیں۔ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔