04 اگست ، 2012
اسپرنگ فیلڈ …امریکی ریاست Illinoisمیں 138 اسکائی ڈائیورز نے کئی فٹ کی بلندی سے عمودی چھلانگ لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔138اسکائی ڈائیورزپر مشتمل ٹیم نے چھلانگ لگانے کے بعد 220میل فی گھنٹہ کی رفتار سے عمودی سفر طے کیا اور اپنے ساتھیوں کا ہاتھ تھامتے ہوئے اسنو فلیک کی ترتیب تشکیل دی۔چھ جہازوں کی مدد سے18ہزار500فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے والے ان اسکائی ڈائیورز نے150بڑے اسنو فلیک کی شکل تشکیل کی ۔ زمین سے7ہزارفٹ بلندی پر پہنچ کر تمام اسکائی ڈائیورز ایک دوسرے سے جدا ہوگئے اور اپنے پیرا شوٹ کھول کر بحفاظت زمین پر اُتر گئے۔