کھیل
04 اگست ، 2012

المپکس ٹینس: ویمنز سنگلز میں سرینا ولیمز نے گولڈ میڈل جیت لیا

المپکس ٹینس: ویمنز سنگلز میں سرینا ولیمز نے گولڈ میڈل جیت لیا

لندن … لندن اولمپکس کے ویمنز سنگلز ایونٹ میں امریکا کی سرینا ولیمز نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا، فائنل میں روس کی ماریا شرا پووا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سرینا ولیمز اور ماریا شراپووا وہی حریف ہیں جو 2004ء کے ومبلڈن میں آمنے سامنے تھیں اور مقام بھی وہی تھا، آل انگلینڈکلب ، مگر وہ سنسنی نہیں تھی جو ومبلڈن فائنل میں تھی۔ امریکا کی سرینا ولیمز نے رشین اسٹارکو مکمل آوٴٹ کلاس کردیا، پہلے سیٹ میں شراپووا ایک بھی گیم نہیں جیت سکیں جبکہ دوسرے سیٹ میں بھی صورتحال زیادہ مختلف نہیں تھی اور سرینا نے صرف ایک گیم گنواتے ہوئے میدان مار لیا۔ سرینا کی جیت کا اسکور 6-0 اور 6-1 رہا، جیت کے بعد سرینا کے رقص نے ماحول کواور بھی رنگین بنادیا۔ یہ سرینا ولیمز کا سنگلز ایونٹ میں پہلا اولمپک گولڈ میڈل ہے۔ شراپووا کو سلور اور وکٹوریہ آزارینکا کو برونز میڈل ملا۔

مزید خبریں :