05 اگست ، 2012
تھرپارکر…تھرپارکر میں29دن گزر جانے کے باجود اب تک موروں کی ہلاکت کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے۔سندھ بھر میں اب تک 193مور ہلاک ہوئے ہیں۔تھرپار میں 24گھنٹوں کے دوران گوٹھ مہاڑیو میں ایک ، گوٹھ سوڈی میں 2 اور گوٹھ بھاٹیا میں 6 مور ہلاک ہوئے ہیں۔اب تک سندھ بھر میں 29دن میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 193ہوگئی ہے۔جس میں سے صرف تھرپارکر میں ہی سو سے زائد مور ہلاک ہوئے ہیں۔