05 اگست ، 2012
کراچی… شہر کے 60 فیصد علاقوں میں بجلی معمول کے مطابق بحال کردی گئی ہے، ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق شہر کے بقیہ 40 فیصد متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، چند گھنٹوں میں مکمل طور پر بجلی بحال کردی جائے گی، ڈیفنس، صدر، کورنگی،لانڈھی اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔ رمضان میں بجلی کے فنی خرابی پرکے ای ایس سی صارفین سے معذرت خواہ ہے ۔