پاکستان
05 اگست ، 2012

کوئٹہ:فنی خرابی کے باعث بجلی کی 120میگاواٹ پیداوارمعطل

کوئٹہ…کوئٹہ کے نجی پاور پاس میں فنی خرابی پیدا ہونے سے بجلی کی ایک سو سے ایک سو بیس میگاواٹ تک پیداوار معطل ہوگئی، جس سے اندرون صوبہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں چار گھنٹے تک کا اضافہ کیاگیا۔کیسکو ترجمان کے مطابق کوئٹہ میں واقع نجی بجلی گھر حبیب اللہ کوسٹل میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی جس سے وہاں بجلی کی پیداوار معطل ہوگئی، نجی بجلی گھر سے کیسکو کو 100سے120میگاواٹ تک بجلی میسر ہوتی ہے، ترجمان کیسکو کے مطابق نجی بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار معطل ہونے سے بلوچستان میں برقی قلت میں 120میگاواٹ تک مزید اضافہ ہوگیا، جس کے بعد صوبے میں برقی قلت بڑھ کر 7سومیگاواٹ تک پہنچ گئی اور نجی بجلی گھر میں پیداوار متاثر ہونے کی بناء پر صوبے کے 47گرڈاسٹیشنوں سے بجلی حاصل کرنے والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں چارگھنٹے تک کا اضافہ ہوگیا ہے اور اندرون صوبہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ، ترجمان کیسکو کے مطابق نجی بجلی گھر میں فنی خرابی آج شام تک دور کرلی جائے گی۔

مزید خبریں :