صحت و سائنس
05 اگست ، 2012

کراچی، حیدر آباد اور پشاورمیں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

کراچی، حیدر آباد اور پشاورمیں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

اسلام آباد … کراچی ، حیدر آباد اور پشاور میں پولیو کے پی تھری وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدر آباد اور پشاور پولیو کے خطرات سے دوچار ہیں۔ ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ملک بھر سے گٹر کے پانی کے نمونے حاصل کئے تھے جن سے ثابت ہوا ہے کہ کراچی، حیدر آباد اور پشاور میں پولیو کا پی تھری وائرس موجود ہے، یہ وائرس متاثرہ بچے سے دوسرے بچے میں باآسانی منتقل ہوجاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقوں بلدیہ اور گڈاپ میں پی تھری وائرس کثیر تعداد میں موجود ہے۔ واضح رہے کہ 2008ء میں پی تھری وائرس سے پنجاب میں 28 بچے متاثر ہوئے تھے۔

مزید خبریں :