پاکستان
05 اگست ، 2012

گلگت: وین میں دھماکا، 2 مسافر جاں بحق،4 زخمی

گلگت: وین میں دھماکا، 2 مسافر جاں بحق،4 زخمی

گلگت … گلگت کے قریب مسافر وین میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر وین گلگت سے ہراموش جارہی تھی کہ میناور کے قریب وین میں اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں وین ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گلگت منتقل کردیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :