پاکستان
05 اگست ، 2012

لاہور کے نجی اسپتال میں پر چی بنوانے پر تنازع،ڈاکٹر کا بازو توڑ دیا

لاہور…لاہور میں ایک مریض کے لواحقین نے پرچی بنانے کے تنازعے پر حملہ کر کے ڈاکٹرکا بازو توڑ دیا۔ بیدیاں روڈپر واقع نجی کلینک کے اسٹاف نے بتایاکہ انہوں نے اپنے ایک ریگولر مریض کو پرچی بنوانے کا کہاتو وہ مشتعل ہو گیا اور اس نے اپنے عزیزو اقارب کوبلوا لیا،جنہوں نے نہ صرف عملے کو یرغمال بنا کر توڑ پھوڑشروع کردی بلکہ ڈنڈے مار مارکر ڈاکٹر کابازوبھی توڑ دیا،کلینک کاعملہ پولیس کو کال کرتا رہا مگر وہ ایک گھنٹے کی تاخیرسے پہنچی،اس وقت تک حملہ آور فرار ہو چکے تھے۔ پولیس نے یقین دلایاہے کہ ملزموں کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :