پاکستان
05 اگست ، 2012

بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈز میں پاکستانی طالب علم کا سلو ر میڈل

اسلام آباد… بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈز 2012 میں پاکستانی طالب علم نے سلو ر میڈل حاصل کرلیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق پاکستان کے طالبعلم وقار علی سید نے مقابلوں میں سلور میڈل حاصل کیا جبکہ چار پاکستانی طلبا نے کانسی اور دو طلبا کو اعزازی تمغے دیئے گئے۔ فزکس، ریاضی ، کیمسٹری اور بیالوجی کے مضامین کے مقابلے ہوئے جو امریکا ، سنگا پور، ارجنٹائن اور اسٹونیا میں منعقد ہوئے۔

مزید خبریں :