05 اگست ، 2012
کراچی…اعجاز درانی نے مخدوم جاوید ہاشمی کی جانب سے صدر مملکت جناب آصف علی زرداری کے خلاف زہر افشانی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔کراچی میں بلاوٴل ہاوٴس کے ترجمان اعجاز درانی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کی جانب سے عدلیہ کے حوالے سے صدر مملکت جناب آصف علی زرداری کیخلاف زہر افشانی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے تر جمان کا کہنا ہے کہ مخدوم ہاشمی کو آصف علی زرداری کے خلاف کیچڑ اچھالنا ہرگز زیب نہیں دیتا، مخدوم جاوید ہاشمی اپنی اور شریف برداران کی جنگ میں حواس باختہ ہوگئے ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو عدلیہ کے احترام کے لیے جاوید ہاشمی ، نواز شریف یا عمران خان جیسے سیاسی بونوں سے سر ٹیفکیٹ کی ہر گز ضرورت نہیں۔