کھیل
Time 18 جنوری ، 2019

ڈوپلیسی نے پاکستانی ون ڈے ٹیم کو جنوبی افریقا سے مضبوط قرار دیدیا

پرفارمنس کے اعتبار سے پاکستان محدود اوورز کی بہترین ٹیم ہے: فاف ڈوپلیسی۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایک روزہ ٹیم ہم سے بہت مضبوط ہے۔

سینٹ جارج پارک میں ٹریننگ سیشن کے بعد فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی ایک روزہ ٹیم ہیں جو ابھی تک اپنی ٹیم میں بیلنس تلاش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف پہلے دو میچز میں کوئنٹن ڈی کوک اور ڈیل اسٹین کی غیر موجودگی ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم ان لوگوں کو پرکھیں جنہیں ہم ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ اگر پرفارمنس کے اعتبار سے دیکھا جائے تو پاکستان کی ایک روزہ ٹیم ہم سے بہت مضبوط ہے اور یہ ہمارے لیے بہت زبردست چیلنج ہو گا۔

فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی اسپنرز کو بہت اچھا کھیلتے ہیں اسلیے لیے یہ ہمارے اسپنرز کے لیے چیلنج ہو گا۔

پروٹیز کپتان نے مزید کہا کہ ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ہمارے پاس دو بہترین اسپنرز موجود ہیں اور ہمارے پاس اپنے اسپنرز کو ورلڈکپ کے لیے تیار کرنے کا بہترین موقع ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :