دنیا
13 جنوری ، 2012

امریکی فوج تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے،امریکی وزیر دفاع

 امریکی فوج تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے،امریکی وزیر دفاع

ال پاسو…امریکا کے وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ امریکی فوج اپنے ساتھیوں کی خدمات اور قربانیوں کے نتیجہ میں تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے۔اِل پاسو کے فوجی اڈے پرامریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے لیون پنیٹا نے فوج میں تبدیلی کے عمل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبدیلی ان کے لئے ،ان کے خاندانوں اور قوم کے لئے اچھی ہوگی،اِس کا مقصد دفاعی حکمت عملی کا جائزہ لینا ہے جس کا اعلان صدر نے گزشتہ ہفتے کیا تھا۔لیون پنیٹا نے کہا کہ امریکی فوج نے عراقیوں کو آزادی کا تحفہ دیا۔امریکی فوج وہاں سے نکل چکی ہیں اور اب یہ عراقیوں پر ہے کہ وہ اپنے ملک کو آگے لے جائیں۔انہوں نے کہا کہ 2011افغانستان کے لئے اہم سال تھا۔جہاں ہم نے طالبان کو کمزور پڑتے دیکھا وہ 2011 کے دوران ملک میں حملوں کے لئے منظم ہونے میں ناکام رہے۔پانچ سال میں پہلی مرتبہ ملک میں پرتشدد واقعات میں کمی ہوئی۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ افغان فوجی یونٹ دشمنوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں اور ان کی اہلیت روزبروز بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہ افغانستان کی آدھی سے زیادہ آبادی کو افغان سیکوریٹی فورسزتحفظ فراہم کر رہی ہے۔لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بدستورایک مسئلہ ہیں لیکن امریکا اسامہ بن لادن اور اس کے ساتھیوں کو ختم کیا اور دہشت گردوں کے ساتھیوں کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے اُنہیں بھاگنے پر مجبور کردیا،ہم نے نائین الیون جیسا کوئی واقعہ کرنے کی صلاحیت کو کمزور کردیا ہے۔انہوں کہا کہ امریکی فوج اس وقت تبدیلی کے عمل سے گذر رہی ہے جب ملک پر بجٹ کا دباوٴ ہے اور یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ملک کوجوبحران درپیش ہے اس کا سامناکرنا پڑے گااور محکمہ دفاع دس سال میں 489ارب ڈالر بچا کر اپنا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوج بدستورروئے زمین کی سب سے مضبوط قوت رہے گی۔

مزید خبریں :