کھیل
05 اگست ، 2012

آسٹریلیا کیخلاف سیریز:پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

آسٹریلیا کیخلاف سیریز:پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈکی قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل لاہور میں ہو گا۔ آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیئے قومی ٹیم کے ناموں کو حتمی شکل دی جا ئے گی۔ قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے اتوار کو ٹیم کے انتخاب کے لیئے ابتدائی مشاورت کی۔ اس دوران چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کپتان مصباح الحق سے بھی بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس پیر کو ہو گا جس میں متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے ناموں کا حتمی شکل دی جا ئے گی۔چیئرمین ذکاء اشرف جو ان دنوں ملک سے باہر ہیں اگر ان سے ٹیلی فونک رابطہ ہو گیا تو ان کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان بھی کیا جا سکتاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی فاسٹ بالر عمر گل ، سابق کپتان یونس خان کو سیریز کے لیے آرام دینے پر غور کر رہی ہے۔ شعیب ملک ، ناصر جمشید اور جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :