06 اگست ، 2012
کراچی…کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں بھتہ مافیا کی جانب سے تاجر کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز ون میں تاجر کے گھر کے باہر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو گھر میں پھینکے جانے کے باوجود پھٹ نہ سکا۔پولیس کے مطابق دستی بم ایمپٹی باڈی ہینڈ گرنیڈ تھا۔جسے صرف خوفزدہ کرنے کیلئے پھینکا گیا۔پولیس نے اس واقعے کی ابتدائی رپورٹ تھانہ ڈیفنس میں درج کر کے گھر کے مالکان سے بیانات قلمبند کرلئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس تاجر کے گھر پر گرنیڈ پھینکا گیا وہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فلور مل کا مالک ہے اور بھتہ مافیا کے کارندوں کی جانب سے پچاس لاکھ بھتہ مانگا گیا تھا۔