06 اگست ، 2012
لاہور… لاہور کے علاقے ساندہ میں ڈاکووٴں نے مزاحمت پر نجی کمپنی کے منیجر کو قتل کر دیا۔ گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق ساندہ میں نجی کمپنی کا منیجر اور کیشئر چالیس لاکھ روپے بینک لے کر جا رہے تھے۔ جیسے ہی وہ بلال پارک کے علاقے میں پہنچے کار سوار ڈاکووٴں نے انہیں روک لیا۔ چالیس لاکھ روپے چھینے اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے کمپنی منیجرسمسانی کو قتل کر دیا۔ کمپنی کے گارڈنے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو مار ڈالا۔ ڈاکووٴں کی گولیاں لگنے سے کیشئر مشرف اور ان کا گارڈ زمان شاہ زخمی ہو گئے۔ مرنے والے ڈاکو کے ساتھی رقم لے کر فرار ہو گئے۔