پاکستان
06 اگست ، 2012

بلدیاتی انتخابات: سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل

بلدیاتی انتخابات: سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل

کراچی…حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات 90 روز میں کرانے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کردی۔سندھ حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے درخواست دائر کی۔ چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے دئیے گئے کمنٹس بھی درخواست کا حصہ ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن حتمی ووٹرفہرستوں کی تکمیل میں مصروف ہے اس کے بعد حد بندی کا کام شروع ہوگا جبکہ مردم شماری بھی مکمل نہیں ہوسکی ہے جبکہ یہ آخری پارلیمانی سال ہے اور حکومت سندھ آئین کے مطابق عام انتخابات کو ترجیح دے رہی ہے۔ چیف سیکریٹری کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کی سیاسی جماعتیں بلدیاتی نظام کے لئے مشاورت کررہی ہیں اور اب تک حتمی مسودہ تیار نہیں ہوا ہے۔ان تمام وجوہات کی بناء پر عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخاب ممکن نہیں ہے۔حکومت سندھ نے موقف اختیار کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد عام انتخابات 2013 کے بعد نو تشکیل شدہ حکومت کے تحت ہونے چاہیں۔ سندھ حکومت نے اپیل کی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا اٹھارہ مئی کو 90 روز میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :