06 اگست ، 2012
چنیوٹ …چنیوٹ میں قابضین سے زمین خالی کرانے کے لئے مالکان نے گھروں پر ٹریکٹر چڑھادیئے،۔ٹریکٹر کے نیچے آکر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق چنیوٹ میں مقامی شوگر مل کے مالک نے فیصل روڈ پر جھوک موڑ کے مقام پر ایک ایکڑزمین خریدی تھی۔تاہم اس زمین پر گزشتہ کئی سال سے کچھ افراد گھر تعمیر کرکے رہائش پزیر تھے۔نئے مالکان نے جب ان سے زمین خالی کرنے کا کہا تو مکینوں نے زمین خالی کرنے سے انکار کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ پرانے مالک نے یہ زمین انہیں رہنے کے لئے دی ہے، اس لئے وہ زمین خالی نہیں کریں گے۔جس پر نئے مالکان نے زمین پر بنائے گھروں پر ٹریکٹر چڑھوادیئے۔اس دوران ٹریکٹر کے نیچے آکر بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔