06 اگست ، 2012
چارسدہ … پاک فضائیہ کے مشاق تربیتی طیارے کو فنی خرابی کے باعث چار سدہ کے قریب تونگی کے پہاڑی علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے میں پائلٹ اور ہوائی جہاز دونوں محفوظ رہے تاہم جہاز کے لینڈنگ گیئرکو نقصان پہنچا۔ حادثے کی تحقیقات کیلئے ایئرفورس ہیڈکوارٹرز کے حکم پر تحقیقاتی بورڈ قائم کردیا گیا ہے۔