پاکستان
06 اگست ، 2012

کراچی: مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام، شہریوں کو مشکلات

کراچی: مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام، شہریوں کو مشکلات

کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہے،جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے، جس کے سبب ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے تجارتی علاقوں سے واپس جانے والے علاقوں میں ٹریفک کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 7 ،آئی آئی چندریگر روڈ،ایم اے جناح روڈ، شاہین کمپلیکس اور پی آئی ڈی سی سگنل کے اطراف میں شدید ٹریفک جام ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار روانی کو بحال کروانے کی کوشش میں مصروف ہیں، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے کے باعث دفاتر اور کام سے گھروں کو جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹریفک جام میں ایمبولینسیں بھی پھنسی ہوئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اور وارڈنز گاڑیوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :