پاکستان
06 اگست ، 2012

پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی ایف بی آر کی کمپنی پرال کا آڈٹ کرانیکی ہدایت

پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی ایف بی آر کی کمپنی پرال کا آڈٹ کرانیکی ہدایت

اسلام آباد … پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے ایف بی آر کی کمپنی پرال کا آڈٹ کرانے کی دوبارہ ہدایت جاری کرتے ہوئے ایف بی آر اور آڈیٹرجنرل کو اختلافی امور مل بیٹھ کر طے کرنے کا کہا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم کا کہنا ہے کہ پہلے ہوائی باتیں چھوڑ کر سسٹم ٹھیک کرنا ہوگا۔ اسلام آبادمیں ندیم افضل کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کو آڈیٹر جنرل نے بتایاکہ ماضی میں سابق چیئرمینوں کی یقین دہانی کے باوجود ایف بی آر اپنے سسٹم تک آڈٹ والوں کو رسائی نہیں دے رہا۔ ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے حکم دے رکھا ہے کہ ٹیکس ڈیٹا بیس تک رسائی نہیں دی جاسکتی۔ کمیٹی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ادارہ آڈٹ سے مبرا نہیں، ایف بی آر اور آڈٹ حکام ایک ہفتے میں اس مسئلے کو حل کرکے رپورٹ دیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ وہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ نظام 6 ماہ میں بہترکردیں گے۔

مزید خبریں :