پاکستان
06 اگست ، 2012

شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز، بحالی کی درخواست کی سماعت ملتوی

شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز، بحالی کی درخواست کی سماعت ملتوی

راولپنڈی … راول پنڈی کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف نیب ریفرنسز کی بحالی کے مقدمے کی سماعت 15ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے تیار ہوکر آنے کی ہدایت کی ہے۔ راول پنڈی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری عبدالحق نے شریف برادران کے خلاف نیب ریفرنسز کی بحالی کی درخواست پر سماعت شروع کی تو نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر چوہدری ریاض نے ریفرنسز میں نامزد ملزمان کی عدالت میں عدم حاضری پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں حاضر ہونا چاہئے تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزموں کی حاضری تب ہوتی ہے جب کیس زیر سماعت ہو، جب ریفرنس بحال ہوگیا تو ملزموں کو طلب کیا جائے گا۔ شریف برادران کے معاون وکیل نے کہاکہ عدالت نے جب شریف برادران کو بلایا تو وہ ضرور آئیں گے لیکن یہ ریفرنسز قابل سماعت ہی نہیں، ریفرنسز کی بحالی کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ فاضل جج نے کہا کہ آئندہ سماعت پر غیر ضروری التواء نہیں دیا جائے گا۔

مزید خبریں :