06 اگست ، 2012
کراچی…ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ چند مخصوص سیاسی جماعتیں بجلی کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی سیاسی دکان نہ چمکائیں۔یہ رہنماء عوام کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں اور بجلی کی چوری کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ کے ای ایس سی کے اعلامیئے کے مطابق ایک سیاسی جماعت کی جانب سے کے ای ایس سی پر شدید تنقید کے ردعمل میں ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ یہ رہنماء عوام کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں اور بجلی کی چوری کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے مسائل حل کرنے کے بجائے کے ای ایس سی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایاجاتا۔انہوں نے کہاکہ بنارس ،لانڈھی،سائٹ ،اورنگی کے علاقوں میں بجلی چوری کے روک تھام میں سیاسی جماعتیں کوئی ساتھ نہیں دیتیں،ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں اور کراچی میں بجلی کی بہتر صورتحال سب کے سامنے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاور سیکٹر میں ایک ہی نجی کمپنی ہے جسکی کارکردگی تمام پاور سیکٹرز سے بہت بہتر ہے۔