پاکستان
06 اگست ، 2012

لاہور ہائیکورٹ نے 15ججوں کی تر قی دیدی،نوٹیفکیشن جا ری

لاہور ہائیکورٹ نے 15ججوں کی تر قی دیدی،نوٹیفکیشن جا ری

لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے 4سینئر سول ججوں کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور11ایڈیشنل سیشن ججوں کو ڈسٹرکٹ سیشن ججوں کے عہدے پر ترقی دیدی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ججوں کی ترقی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ظفرحسین بھٹی ،محمد اکرم ،اتفاق عباسی،فیض احمد، خالد محمود رانجھا ، طارق مسعود بھٹی ، میاں محمد انور ، عتیق الرحمان ،محبوب احمد،طاہر صابر اور وجاہت حسین شامل ہیں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بننے والوں میں صفدر علی ، ظفریاب انور ،رفاقت علی گوندل اور اسرارزادہ کے نام شامل ہیں۔

مزید خبریں :