پاکستان
06 اگست ، 2012

اٹھارہویں ترمیم رول بیک کرنیکی کوشش کی جارہی ہے،رضا ربانی

 اٹھارہویں ترمیم رول بیک کرنیکی کوشش کی جارہی ہے،رضا ربانی

اسلام آباد…پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے 7 نئی وزارتوں کے قیام کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اٹھارہویں ترمیم پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں جہانگیر بدر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت 17 وزارتیں صوبوں کو منتقل کی گئیں ، بعد میں 7 نئی وزارتیں بنا دی گئیں، پیشہ وارانہ تربیت کی وزارت کو غیر آئینی طور پر وزارت تعلیم کا کام سونپ دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے نئی وزارتوں کے قیام اوروزارتوں کی صوبوں کو منتقلی سے متعلق متعلقہ اداروں اور چاروں صوبوں سے تفصیلی بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :