06 اگست ، 2012
کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بدامنی غیر ملکی سازش ہے۔ ان کیمرا بریفنگ میں بلوچستان کی بد امنی میں ملوث ملکوں کے نام بتاوٴں گا۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نے کہا کہ کراچی سے بھتہ خوری کا خاتمہ ترجیحات میں سرفہرست ہے ،شہر میں بھتہ لینے والے 26 ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے،ایک سوال پررحمان ملک نے کہا کہ ذوالفقار کھوسہ کی ن لیگ سے ناراضی میں ان کا کوئی کردار نہیں،پیپلز پارٹی نے انہیں شمولیت کی دعوت نہیں دی لیکن دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔ بلوچستان کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بی ایل اے کے ظلم اور دہشت گردی کا شکار خود بلوچ عوام ہورہے ہیں،افغانستان سے پاکستانی علاقے میں جو مداخلت ہورہی ہے وہ کوئی ایک ملک نہیں کررہا۔