06 اگست ، 2012
اسلام آباد…ملک میں موسم بہتر ہونے سے شارٹ فال میں واضح کمی آئی ہے جس سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہو گیاہے۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار14 ہزار 191 میگاواٹ اور طلب 17 ہزار 601 میگاواٹ ہے۔ بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 3410 میگاواٹ پر آ گیاہے۔ترجمان کے مطابق کے ای ایس ای کو روزانہ 700 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ اس وقت لاہور سمیت بڑے شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ دس سے چودہ گھنٹے جبکہ دیہات اور چھوٹے شہروں میں سولہ گھنٹے ہے۔