06 اگست ، 2012
اسلام آباد … وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم ہونے والی وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے بلوچستان نے اپنا دورہ کوئٹہ ملتوی کردیا، منگل کو کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیردفاع نوید قمر کی سربراہی میں کمیٹی کو کل منگل کو ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچنا تھا اور اس سلسلے میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے کوئٹہ میں اجلاس بھی ہوناتھا مگر صرف ایک روز قبل اچانک وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے بلوچستان نے اپنا دورہ کوئٹہ ملتوی کردیا جس کے باعث کوئٹہ میں ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا۔