پاکستان
06 اگست ، 2012

ملبوسات کے کنٹینر سے ملنے والا بلیک باکس پی آئی اے کے طیارے کا نکلا

ملبوسات کے کنٹینر سے ملنے والا بلیک باکس پی آئی اے کے طیارے کا نکلا

کراچی … امریکا برآمد کئے جانیوالے ملبوسات کے کنٹینر سے ملنے والے بلیک باکس کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ بلیک باکس قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیارے کا ہے۔ ہفتہ کو جیونیوز پر نامعلوم بلیک باکس سے متعلق خبر نشر ہونے کے بعد پی آئی اے حکام نے غفلت برتنے والے متعلقہ عملے کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پی آئی اے کے ایک سینئر اہلکار نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہفتہ کو ہوزری ملبوسات کی کھیپ سے برآمد ہونے والا بلیک باکس پی آئی اے کا ہے جو ایئرلائن کے ایئربس طیارے کیلئے بیرون ملک سے منگوایا گیا تھا۔ پی آئی اے کے سینئر اہلکار کے مطابق پرواز پی کے 305 کے ذریعہ پی آئی اے کے 10 کارٹن لاہور سے کراچی لائے گئے اسی پرواز سے ملبوسات کے کارٹن بھی کراچی پہنچے۔ پی آئی اے کارگو کے عملے نے پی آئی اے کا ایک کارٹن ملبوسات کے کارٹن کے ساتھ ملا کر کنٹینر میں رکھ دیا اور ملبوسات کا کنٹینر جب امریکا بھیجے جانے کیلئے پورٹ قاسم پہنچا تو اسکیننگ کے دوران کنٹینر سے طیارے کا بلیک باکس برآمد ہوا۔

مزید خبریں :