پاکستان
06 اگست ، 2012

ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا گیا

ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا گیا

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ہے۔ نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر اعظم راجا پرویز اشرف، وفاقی وزراء سید نوید قمر، چوہدری احمد مختار، قمر زمان کائرہ، ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، فردوس عاشق اعوان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سمیت پاک فضائیہ کے حکام نے بھی شرکت کی۔ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کو ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری،ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت بھی دیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :