پاکستان
06 اگست ، 2012

میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد…میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف اسلام آباد میں سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نیشنل پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے کی قیادت سابق سینیٹر نیلوفر بختیار نے کی۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر میانمار کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پرنیلوفر بختیار کاکہناتھاکہ امت مسلمہ میانمار کے مسلمانوں کا قتل عام روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

مزید خبریں :