پاکستان
06 اگست ، 2012

گوجرانوالہ میں سات بچوں کی ماں شوہر کے ہاتھوں قتل

گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں سات بچوں کی ماں کو اسکے شوہر نے گھریلو جھگڑے کی رنجش پر کلہاڑیوں کے وار کرکے ہلاک کر دیا۔ لدھے والا پولیس کے مطابق نواح گاؤں پپناکھ کے رہائشی محمد اسلم نے گذشتہ رات اپنی بیوی مسرت بی بی کو گھر میں جھگڑے کے بعد کلہاڑیوں کے پے درپے وار کر ہلاک کر دیا۔ محمد اسلم کے سات بچے ہیں اور دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا گھریلو حالات کی وجہ ہوتا تھا۔ پولیس نے محمد اسلم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی جبکہ ملزم تاحال فرار ہے ۔

مزید خبریں :