12 فروری ، 2019
کراچی: شہر میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے سے فضائی معیار مضر صحت ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرقی علاقوں سے 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر کا موسم خشک اور ہوا میں نمی کا تناسب 22 فیصد ہے۔
پاکستان ائیر کوالٹی انیشیٹو کا کہنا ہےکہ گرد آلود ہواؤں کے باعث شہر کا فضائی معیار مضحر صحت ہوگیا اور فضا میں زہریلے ذرات کی تعداد 159 پی ایم ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہر میں کل تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ ایسے میں حساس افراد کو ماسک استعمال کرنے اور گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنے کا مشورہ دیاہے۔