13 فروری ، 2019
پاکستان سُپر لیگ کے لیے شہر پشاور میں کاریگروں نے خصوصی چپل کھلاڑیوں کو تحفے میں دینے کیلئے تیار کرلی ہے۔
پشاوری چپل اپنی مخصوص بناوٹ کے باعث دنیا بھر میں شہرت کی حامل ہے، پی ایس ایل میں کھیلنے والے کئی نامور کھلاڑیوں کو دکانداروں نے مختلف ڈیزائن کی دیدہ زیب پشاوری چپل تحفے کے طور پر دی ہیں اور ان کیلئے مزید چپلوں کی تیاری بھی جاری ہے۔
ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنے والے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مالکان کو بھی دکانداروں نے ان کی خدمات کے اعتراف میں پشاوری چپل کا تحفہ دیا، کاریگر کہتے ہیں کہ وہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ کو تحفے میں دینے کیلئے مزید چپل بھی تیار کررہے ہیں۔
دکاندارکے مطابق ڈیرن سمیی کے پاؤں کا نمبر 14 ہے جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو تحفے میں دی جانے والی چپل ہائی کرم لیدر کی بنی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ پشاور میں کاریگر کی جانب سے اپنی پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے لیے چپلوں کا یہ تحفہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہر کوئی اپنے مخصوص انداز میں ان ٹیموں کو سپورٹ کرتا ہے۔