دلچسپ و عجیب
07 اگست ، 2012

لندن اولمپک میں پیشگوئی کرنے والاریکون میدان میں اُتر آیا

لندن اولمپک میں پیشگوئی کرنے والاریکون میدان میں اُتر آیا

ماسکو…این جی ٹی… دیگر عالمی کھیلوں کی طرح لندن اولمپک 2012 میں بھی دنیا بھر میں لوگوں نے اپنی من پسند ٹیموں کی جیت و ہار کے بارے میں جاننے کے لیے جانوروں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے ۔اس سلسلے میں روس کے ایک مقامی چڑیا گھر میں مو جودJemma نامی ریکون (Raccoon) لندن اولمپک میں فاتح ٹیموں کی پیشن گوئی کر نے کیلئے میدان میں اتر آیا ہے۔Jemma نے اپنی تازہ ترین پیش گوئی میں سب سے زیادہ میڈلز حاصل کرنے والا ملک چین کو قرار دے کر نا صرف سب کو حیران کر دیا ہے بلکہ نتیجہ حقیقی صورتحال کے بھی عین مطابق ہے۔ ریکون چڑیا گھر میں مو جود ہجوم کے سامنے کھانے والے بن میں نصب ممالک کے جھنڈوں میں سے فاتحین کا چناؤ کرتانظر آتا ہے۔

مزید خبریں :