07 اگست ، 2012
ماپوتو…انسان کے ساتھ ڈولفن کی دوستی اور کتے کی وفاداری مشہور ہے ۔ری پبلک آف Mozambiqueمیں انسان کے ان دونوں دوستوں نے گہرے سمندر میں ایک ساتھ تیراکی کا مظاہرہ پیش کیا ۔ یہ نڈر کتا پانی کی سطح پر اپنے پاؤں چلا کر تیراکی کر رہاتھا تو دوسری جانب اس کے ساتھ پانی کی گہرائی میں ایک درجن کے قریب ڈولفنز اسے کو ئی نقصان پہنچائے بغیر تیر رہی تھی۔اس موقع پر موجود ایک کیمرہ مین نے اس دوستی سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں ہمیشہ کیلئے محفوظ کر لیا ہے۔