Time 30 جنوری ، 2025
پاکستان

سینئر پیونی جج ہوں، مجھے یہی کہہ کر پکارا جائے: جسٹس منصور علی شاہ

سینئر پیونی جج ہوں، مجھے یہی کہہ کر پکارا جائے: جسٹس منصور علی شاہ
حلف بتاتا ہے کہ مشکل حالات کا سامنا کیسے کرنا ہے، جب مشکل حالات کا سامنا ہو تو حلف پڑھ لیا کریں: سینئر جج سپریم کورٹ۔ فوٹو فائل

کراچی: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے آپ کو سینئر پیونی مخاطب کرنے کا کہا۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا میں سینئر پیونی جج ہوں اور میں اس میں بہت خوش ہوں، مجھے سینئر پیونی جج کہہ کر ہی مخاطب کیا جائے۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا حلف الفاظ نہیں ہوتے، بہت گہرے معنی رکھتے ہیں، حلف مقدس وعدہ ہے اسکو توڑنا نہیں ہے، حلف کے ذریعے انصاف اور قانون کی بالادستی کے لیے وعدہ ہے، حلف بتاتا ہے کہ مشکل حالات کا سامنا کیسے کرنا ہے، جب مشکل حالات کا سامنا ہو تو حلف پڑھ لیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا دفاع کرنا بہادری کا کام ہے، آپ پر دباؤ آئیں گے، لالچ دیا جائے گا لیکن حلف نہیں چھوڑنا، اگر حلف کی پاسداری کی جائے تو سارے مسئلے حل ہوجائیں گے۔ 

مزید خبریں :