07 اگست ، 2012
لندن …چھو ٹے سائز کی رنگ بر نگی پتنگیں تو آپ نے بہت دیکھی ہو ں گی لیکن بر طا نیہ میں دو ماہرآرٹسٹوں نے ایک 8فٹ بڑی تھری ڈی پتنگ تیار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ 'Three Cubes Colliding'نامی اس منفرد پتنگ کو 23ہزار ٹکڑوں کو کمال مہارت سے جوڑ کرکیوب کی شکل میں بنایا گیا ہے۔اپنے سائز کے باعث یہ تھری ڈی پتنگ بظاہر وزنی نظر آتی ہے لیکن حقیقتاً اس قدر ہلکی ہے کہ اسے باآسانی فضائی بلندی میں اڑا نا بھی ممکن ہے۔